22 فروری 2015 - 19:10
بحرینی عوام کی انقلابی تحریک

بحرین کی جمعیت الوفاق اسلامی کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی رہائی کے لئے بحرینی عوام کےمظاہروں کا سلسلہ جاری ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے معروف مذہبی و سیاسی رہنماشیخ علی سلمان کو گذشتہ اٹھائیس دسمبر کو آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے گرفتار کرکے جیل ميں ڈال دیا تھا ۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ بحرین کی وزارت داخلہ کے اہلکاروں نے شیخ علی سلمان کے گھر پر جو اس وقت جیل میں ہيں ایک بار پھر حملہ کردیا ۔ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے گذشتہ ہفتے بھی شیخ علی سلمان کے گھر پر حملہ کرکے وہاں لگي ہوئي ان کی تصویر کو پھاڑ دیا تھا جس کے باعث سیکورٹی اہلکاروں اور عوام کے درمیان تصادم ہوگیا تھا -بحرین کے البلاد القدیم علاقے میں کہ جہاں شیخ علی سلمان کی رہائشگاہ ہے،سیکورٹی فورس کی تمام تر رکاوٹوں اور اس کی بھاری نفری کی تعینانتی کے باوجود گذشتہ پچاس روز سے زیادہ عرصے سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ احتجاج کا یہ سلسلہ بحرین کے مذہبی سیاسی رہنما شیخ علی سلمان کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف جاری ہے ۔ اس درمیان مظاہرین نے مغربی منامہ میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرہ کرکے شیخ علی سلمان کی غیرمشروط اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کےکارندے، مظاہرین کے خلاف زہریلی گیس والے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہیں یہ ہتھیار برطانیہ کے تیار کردہ ہیں جن کے بہت خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہيں- کہا جا تا ہے کہ زہریلی گیس والے ان ہتھیاروں کے استعمال سے متاثرہ افراد کے بدن میں کھنچاؤ پیدا ہوجاتا ہے اور اس کا نشانہ بننےوالےلوگ بیہوش ہوجاتے ہيں- اس کے علاوہ ان جدید ہتھیاروں سے بدن میں گہرے زخم بھی ہوجاتے ہيں یہ ہتھیار ایک طرح سے جراثیمی ہتھیار کے زمرے میں آتے ہيں۔ اس سے قبل برطانوی حکومت نے ان ہتھیاروں کو صیہونی حکومت کو فروخت کئے تھے ۔ اور سعودی عرب نے بھی ان ہتھیاروں کو خرید کر بحرینی حکومت کے حوالے کیا ہے.

.......

/169